ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی انتظامیہ کی طرف سے جانب سے آگاہ کرتے ہوئے عوام کو کہا گیا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے پر ایک لاکھ ریال سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ علاوہ ازیں کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال تک قید یا پھر جرمانہ و قید دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع میں کورونا کے متعلق بے بنیاد باتیں پھیلانا، غلط اعداد و شمار شیئر کرنا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا یا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اکسانا سنگین جرائم ہیں۔ خلاف ورزی کی تکرار پر جرمانے کی رقم اور سزا دوگنا ہوگی۔