حماس نے اسرائیل کا یحییٰ سنوار سے متعلق پراپیگنڈا جھوٹا قرار دیدیا

Published On 24 September,2024 03:49 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیل کا پراپیگنڈا جھوٹا قرار دے دیا۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے اسرائیل کے یحییٰ سنوار سے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے پر ردعمل میں کہا کہ اسرائیل جھوٹا پراپیگنڈا کررہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے حوصلے پست کئے جاسکیں، عظیم فلسطینی قوم اس جھوٹ اور فریب کا شکار نہیں ہوگی۔

خالد قومی نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کی عسکری اور سیاسی قیادت پوری طرح رابطے میں ہے، یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کیخلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں اور رابطہ منقطع ہونے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔