اسلام آباد میں آئیسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشئیس ٹریٹمنٹ سنٹر نے کام کا آغاز کر دیا

Last Updated On 10 July,2020 09:03 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں آئیسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشئیس ٹریٹمنٹ سنٹر نے کام کا آغاز کر دیا۔ دوست ملک چین کے تعاون سے قائم ہونے والا ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے جدید ترین ہسپتال قائم، چین کے تعاون سے صرف 60 دنوں میں ہسپتال مکمل فعال کر دیا گیا۔ آئیسولیشن ہسپتال میں 155 وینٹی لیٹرز کیساتھ 95 آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے جبکہ 125 ڈاکٹرز اور 175رکنی پیرا میڈیکس اسٹاف خدمات سر انجام دے گا۔ ڈاکٹرز نے بھی جدید ہسپتال کی تعمیر اور سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

ہسپتال کی تعمیر کے لیے چین نے 40 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم بطور امداد دی ہے۔ ہسپتال میں ریڈیالوجی، مائنر آپریشن تھیٹر، جدید لیبارٹری، آئی سی یوز اور آئیسولیشن وارڈز بھی بنائی گئی ہیں۔