سائنسدانوں نے بوڑھوں کو جوان کرنے کا طریقہ ایجاد کرلیا

Published On 24 November,2020 11:49 pm

یروشلم: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے طب کے میدان میں تہلکہ انگیز معرکہ سرانجام دیتے ہوئے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کی بدولت بوڑھے اب دوبارہ جوان ہو سکیں گے۔

طب کے میدان میں یہ حیر انگیز کامیابی اسرائیل کے سائنسدانوں نے سرانجام دی ہے۔ طبی ماہرین نے اس طریقہ کار کے ذریعے بوڑھے افراد کو اپنی عمر سے 25 سال کم عمر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس طریقہ علاج میں سائنسدان بوڑھے افراد پر آکسیجن تھراپی آزماتے ہیں۔ بوڑھوں کو جوان کرنے کا یہ عمل اسرائیل میں شروع کر دیا گیا ہے۔ خبریں ہیں کہ اب تک تقریباً 35 لوگوں کو اس جدید تحقیق کے ذریعے جوان بنایا جا چکا ہے۔

اس تحقیق کے روح رواں اسرائیلی پروفیسر شئی ایفریٹی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جن افراد پر یہ آکسیجن تھراپی کا طریقہ استعمال کیا گیا ان کو تین ماہ تک اس علاج معالجے سے گزرنا پڑا۔ اس حیرت انگیز طریقہ علاج سے ان کی عمریں اپنی اصل عمر سے پچیس سال کم نظر آتی ہیں۔

غیر ملکی میڈٰیا کہ مطابق لوگوں کی عمریں کم کرنے کے اس طریقہ علاج میں معمر افراد کو 90 منٹ تک ایک دباؤ والے چیمبر میں بٹھایا جاتا ہے۔ یہ عمل ہفتے میں پانچ دن جبکہ مکمل طور پر تین ماہ تک عمل میں لایا جاتا ہے۔

 

Advertisement