کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سردی آتے ہی نزلہ، کھانسی، زکام اور موسمی بخار کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ سب ہی بیمار پڑ گئے، طبی ماہرین کہتے ہیں وائرل انفکیشنز بڑھنے سے بچے اور بڑے دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔
کراچی کا موسم بدل گیا، سردی آتے ہی موسمی بیماریاں بھی بڑھ گئیں۔ نزلہ، کھانسی، زکام اور موسمی بخار کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔ سرد ہوائوں نے بچوں کو بھی بیمار کر دیا۔ طبی ماہرین کہتے ہیں سرد موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو بچے بیمار ہو سکتے ہیں۔ وائرل انفیکشنز بچوں کو زیادہ متاثر کرتے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہر کے ہسپتالوں میں خشک موسم کے سبب ستمبر سے وائرل انفکشن کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق سرد موسم میں سر پر گرم ٹوپی اور ہاتھوں میں دستانے پہنیں، کھٹی، تلی ہوئی اور ٹھنڈے مشروبات سے گریز کریں، یخنی، سوپ اور اُبلے ہوئے انڈے استعمال کریں۔
بدلتے سرد موسم میں ذرا سے احتیاط بچوں کو نزلہ، زکام، کھانسی، الرجی اور سینے کے انفیکشنز سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔