قربانی کے گوشت کی بو ختم کرنے کا آسان طریقہ

Published On 22 July,2021 03:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قربانی کے گوشت میں مخصوص بو پائی جاتی ہے جو بعض اوقات اتنی ناگوار محسوس ہوتی ہے کہ لوگ متلی یا قے آنے کی شکایت کرتے ہیں اور گوشت کھانے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گوشت میں آنے والی بو کو ختم کیسے کیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے گوشت کی بو کو ختم کرنے کیلئے لہسن اور سرکہ لیں، گوشت کی مقدار کے مطابق لہسن کو کاٹ کر سرکے میں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ گوشت پر اس پیسٹ کو اس طرح لگائیں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔ اب اس پیسٹ لگے گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، وقت پورا ہونے پر صاف پانی سے دھو لیں، لیجئے بو کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہو گا۔

ایک اور طریقہ بھی پیش خدمت ہے، گندم کے آٹے کا خشکا لیں اور اس کو پیسٹ کی طرح پورے گوشت پر لگا دیں۔ اگر خشکا ٹھہر نہیں رہا تو گیلا ہاتھ گوشت پر ملیں، خشکا گوشت پر ٹھہرنے لگے گا۔ آٹے لگے گوشت کو 2 گھنٹے بعد پانی سے دھو لیں۔ لیجئے اس طریقے سے بھی گوشت کی بو ختم ہو جائے گی۔
 

Advertisement