سبزیاں اور کافی کووڈ کا خطرہ کم کرنے میں مددگار: تحقیق

Published On 27 July,2021 09:49 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) زیادہ مقدار میں سبزیاں کھانا اور کافی پینے کی عادت صحت کیلئے مفید ہونے کے ساتھ کووڈ 19 کا شکار ہونے سے بھی کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیاں کھانا اور کافی پینا کووڈ کا خطرہ کسی حد تک کم کرنے میں مددگار غذائی عادات ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں پراسیس گوشت کے کھانے کا شوق کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

محققین کیمطابق ایک یا اس سے زیادہ کپ کافی پینے والے افراد کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ اس گرم مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح دن بھر کی غذائی کیلوریز کا کم از کم دوتہائی حصہ سبزیوں (بشمول آلو) پر مبنی ہونا بھی کووڈ کا خطرہ کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
 

Advertisement