وہ غذائیں جو آپ کا خون صاف رکھنے میں مدد دیتی ہیں

Published On 25 February,2023 12:54 pm

نیویارک : (ویب ڈیسک ) کہا جاتاہے کہ انسان کا خون جتنا صاف ہوگا وہ اتنا ہی تندرست اور بیماریوں سے محفوظ رہے گا اورایسا تبھی ممکن ہے جب ہر شخص اپنی غذا کا خیال رکھے ۔

ماہرینِ صحت کے مطابق انسان کے خون میں موجود ریڈ بلڈ سیلز (RBC) جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن پہنچانے میں مدد کرتے ہیں اور آئرن سے بھرپور غذائیں ان سیلز کی تعداد کو بڑھاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گندم کا جوس اور لوبیا خون میں ہیموگلوبن کی سطح میں اضافہ کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ پالک، بروکولی اور دیگر پتوں والی سبزیاں بھی انسان کے خون کو صاف کرنے کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق کینو کا جوس، کھجور اور شہد بھی خون کو صحت مند رکھنے کے لیے آئرن اور پروٹین کے بہترین ذرائع ہیں۔

ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان غذاؤں کے علاوہ ورزش، سوئمنگ، چہل قدمی اور سائیکلنگ کے ذریعے بھی اپنے جسم میں خون اور آکسیجن کی روانی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

 

Advertisement