فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل جلد حل کیے جائیں گے، اسحاق ڈار

Published On 14 March,2023 11:09 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے زیر صدارت وزیر اعظم کی طرف سے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل پر تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوااور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی اصلاحات ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اور سی ای او ڈریپ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

فارما انڈسٹری کے وفد میں پی پی ایم اے کے چیئرمین سید فاروق بخاری، سی ای او جی ایس کے ارم شاکر رحیم، سی ای او فیروز سنز عثمان وحید، ایم ڈی ایبٹ انیس احمد، سی ای او سانٹے توقیر الحق، محمد علی اور دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نمک کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے ؟

اجلاس میں زاہد سعید سابق چیئرمین پی پی ایم اے، حامد رضا سابق چیئرمین پی پی ایم اے، ایم آر شہزاد اکرم، نائب صدر ایف پی سی سی آئی، ای ڈی فارما بیورو عائشہ تمی حق اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی، چیئرمین کو ملک کی معاشی ترقی میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔

چیئرمین پی پی ایم اے نے ایل سیز کے مسائل حل کرنے اور پیراسیٹامول ادویات کی قیمت مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا، انہوں نے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے متاثر ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت سے تعاون طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کا پھل اور سبزیاں کھا کر کئی امراض سے بچاؤ ممکن

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کو درپیش آپریشنل مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے، عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کے وزیراعظم کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مختلف معاشی چیلنجوں کے باوجود عام آدمی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے پرعزم اور سخت محنت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران ورثے میں ملا، مسائل پر جلد قابو پالیں گے: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے عام آدمی کو سستی قیمتوں پر ضروری ادویات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ان کا بنیادی حق ہے، فارما وفد کو ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ ڈھانچے کے اندر فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔
 

Advertisement