برطانیہ : مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنے میں مددکیلئے نیا ویکسین سینٹرقائم

Published On 09 August,2023 09:11 am

لندن : (دنیانیوز) برطانیہ میں مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنے میں مدد کے لیے نیا ویکسین سینٹر قائم کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویکسین سینٹر کا مقصد مستقبل کی وبائی امراض کو روکنا اور کورونا جیسے ممکنہ خطرات سے نمٹنا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے ایک جدید ترین ریسرچ ویکسین ڈویلپمنٹ اینڈ ایویلیوایشن سینٹر کی نقاب کشائی کی ہے جس کے زریعے مستقبل کی وبائی امراض سمیت ممکنہ خطرات سے نمٹا جائے گا۔

ویکسین سینٹر X نامی نامعلوم بیماری پر بھی کام کر رہا ہے ، جس کے بارے میں ریسرچ سینٹر ماہرین کو کورونا وائرس جیسے خدشات ہیں۔