اسلام آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ

Published On 13 October,2023 10:24 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 96 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رواں سیزن کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1691 تک پہنچ گئی ۔

وفاقی دارالحکومت ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 595 ہوگئی، دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1096 ہوگئی ہے ۔