قومی انسداد پولیو مہم 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 11 November,2023 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی انسداد پولیو مہم 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم تین مراحل میں مکمل ہو گی، پولیو مہم کا پہلا فیز 13 تا 17 نومبر کو شمالی وزیرستان میں چلے گا، پولیو مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر کو جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں چلے گا، قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 27 نومبر تا 3 دسمبر تک چلے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تیسرے مرحلے میں قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں چلے گی، مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔