سبی میں گیسٹرو وبا پھیل گئی، تین مریض بچے دم توڑ گئے، سیکڑوں ہسپتال داخل

Published On 11 November,2023 06:48 pm

سبی: (دنیا نیوز) سبی میں گیسٹرو کی وبا پھیلنے سے اب تک سیکڑوں کی تعداد میں مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال لائے جا چکے ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا تین بچے دم توڑ چکے ہیں، یکم نومبر سے اب تک سیکڑوں بچے، بوڑھے گیسٹرو(ڈائریا) کےمرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہر 15 منٹ میں 4 سے چھ مریض لائے جا رہے ہیں، ڈائریا (گیسٹرو) کے پھیلاؤ کی اصل وجوہات گندے پانی کا استعمال ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈائریا (گیسٹرو) کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔