پشاور:(دنیا نیوز) بچوں کو پولیو کے موذی وائرس سے بچانے کیلئے قومی انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ساڑھے 4 کروڑ سےزائد بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے پہلے روز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کرقومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
کوآرڈینیٹر این ای سی او کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی موجودگی بچوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے، ملک بھر میں 26 فروری سے 3 مارچ تک پولیو ورکرز گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے 33 اضلاع میں 3 سے 9 مارچ تک بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔