لاہور : (دنیانیوز) طبی ماہرین نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں متوازن غذا،تازہ پھل اور ان کے جوسز کے استعمال کا مشورہ دیا ہے ۔
ماہ صیام کیلئے طبی ماہرین نے مختلف امراض میں مبتلا افراد کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سحر و افطار میں تازہ پھلوں اور ان کے جوسز کا استعمال لازمی کیا جائے۔
طبی ماہرین نے ذیابیطس اور گردوں سمیت دیگر مریضوں کو متوازن غذا لینے کی ہدایات کی، ماہر معدہ و جگر ڈاکٹر عمارہ نے کہا ہے کہ ڈبے والے پروٹین شیک کے بجائے گھر میں بنا شیک استعمال کیا جائے، شوگر کے مریض رمضان کے مہینے کے دوران پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذا لیں جبکہ میٹھے اور کیفین سے پرہیز کریں۔
طبی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض رمضان کے دوران ہر قسم کی غذا کا استعمال کرسکتے ہیں،، تاہم غذا متوازن ہو تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔