پتوکی میں بچوں کی ہلاکت خسرہ سے نہیں ہیٹ ویو سے ہوئیں، خواجہ عمران نذیر

Published On 29 May,2024 06:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پتوکی میں بچوں کی ہلاکتیں خسرہ سے نہیں ہوئیں بلکہ ہیٹ ویو سے ہوئی ہیں۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ صورتحال کومانیٹر کررہے ہیں، پتوکی واقعے کا مکمل جائزہ لیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں اب تک 2 ہزار 343 کیسز سامنے آئے جن میں سے 5 کی اموات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے خانیوال میں ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے، خسرہ کیخلاف ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں، والدین بچوں کوخسرہ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔