ایم کیوایم رہنما کامران ٹیسوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کو تقسیم سے بچانے کے لیے اپنا استعفی پیش کر رہے ہیں، فاروق ستار میرا استعفی قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی بچانے کے لیے بہادر آباد والے ساتھیوں کے پاس جا کر معافی مانگنے پر بھی تیار ہیں۔
کامران ٹیسوری کا ایم کیو ایم کے یوم تاسیس سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ آج میرا آخری خطاب ہے، گزشتہ ایک ماہ سے میرا خاندان پریشان ہے۔ گھر والے پوچھتے ہیں آخر میں نے ایسا کیا کر دیا کہ پارٹی رہنما خلاف ہیں، میں کئی راتوں سے سویا نہیں ہوں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو میں اپنے ساتھیوں سے معذرت خواہ ہوں۔