خواجہ معین الدینؒ کا عرس، بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزہ دینے سے انکار

Last Updated On 19 March,2018 11:29 pm

عرس کے موقع پر درگاہ کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ درگاہ کی انتظامیہ نے زائرین کیلئے پانی، لنگر، رہائش اور دیگر ضروریات کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ صدیوں سے بھائی چارے کی علامت سمجھی جانے والی شخصیت ہیں، ایسی شخصیت کے عرس پر ویزے جاری نہ کرنے کا اقدام ستم ظریفی ہے۔