یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

Last Updated On 23 March,2018 09:24 pm

 پاکستان کشمیریوں کے دلوں میں بسا ہے، یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں حریت رہنما آسیہ اندرابی سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی ترانہ پڑھا گیا۔ آسیہ اندرابی نے پاکستانی ہونے کا نعرہ لگایا۔ تئیس مارچ کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں خواتین نے سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے کہا کہ دنیا میں صرف دو قومیں موجود ہیں ایک واحد لاشریک پر یقین رہنے والے مسلمان اور دوسرے اہل کفار ہیں۔ 14 اگست 1947 کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کی شناخت صرف اور صرف پاکستانی ہے بقیہ تمام قومیتیں ذاتی شناخت بن گئی ہیں۔