اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کو تباہی سے دوچار کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، بارودی مواد، اسلحہ ، 2 خود کش جیکٹس پولیس نے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق ایک خود کش جیکٹ میں 6 سے 8 کلوگرام بارودی مواد تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں خود کش جیکٹس ناکارہ بنا دیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیکٹس کے علاوہ 5 گرنیڈ، 2 پسٹلز، 106 گولیاں اوربال بیرنگ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔