جموں کے مندر میں آصفہ کا قتل کوئی عام کیس نہیں ، سب کچھ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا :اہلیہ حریت رہنما کا ویڈیو پیغام
اسلام آباد (دنیا نیوز ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کے مندر میں ننھی آصفہ کا سفاکانہ قتل عام ریپ کیس نہیں ، سب کچھ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، بھارتی مظالم کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کے ساتھ ریپ کو جنگی ہتھیار کے طور استعمال کیا جا رہا ہے، ننھی آصفہ بانو کے بہیمانہ قتل پر مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ انتہاپسند مودی سرکار کے مسلمانوں کو مقبوضہ جموں سےنکالنے کےمنصوبے کا پردہ چاک کردیا۔
ویڈیو پیغام میں حریت رہنما کی اہلیہ کے علاوہ کمسن بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھی ننھی آصفہ کے غمزدہ والدین اور کشمیری بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آصفہ کے سفاکانہ ریبپ اور قتل کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنا ہے، آصفہ کے اہلخانہ کو انصاف دلانے کیلئے سب کو آواز اٹھانا ہو گی۔