نماز ظہر کے بعد بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے، حریت رہنمائوں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر وادی میں دکانیں بند ہیں
سری نگر (دنیا نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام میں چار نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل ہڑتال ہے۔
نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد بھارت مخالف مظاہرے ہونگے۔ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال پر وادی بھر میں دکانیں بند ہیں۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز یاسین ملک کو گرفتار اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا تھا۔