سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مشترکہ طور پر مقبوضہ وادی میں لوگوں سے نماز جمعہ کے بعد مساجد اور خانقاہوں کے باہر بھارت مخالف مظاہرے کرنے کی اپیل کی۔
تینوں قائدین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی ایک منصوبے کے تحت نسل کشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئ دہلی کے حکمران قابض فوج کی مدد سے مقبوضہ ریاست میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ تینوں رہنماوں نے مقبوضہ وادی کے وکلا، دانشوروں اور طلبہ سے عام شیریوں کی شھادتوں اور پیلٹ گنز کے استعمال کے خلاف بھارت مخالف مظاہروں میں خصوصی طور پر شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔