نگران سیٹ اپ کیلئے نام کہاں سے لیک ہوئے اس حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں :رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادانہ اور منصفانہ الیکشن چاہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے نام کہاں سے لیک ہوئے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے نام غور و فکر کے بعد تجویز کئے گئے تھے مگر کسی نادان کی وجہ سے وہ نام میڈیا میں لیک ہوگئے ، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ ایسا کس کی غلطی سے ہوا ہے۔