کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بجلی کے بحران کی ساری ذمہ داری وفاق پر ڈالتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی صنعتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں جاری غیر اعلانیہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تیش میں آ کر وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ کے الیکٹرک میں بھی وفاق کی شیئرز ہیں اور سوئی سدرن گیس کا ادارہ بھی وفاق کا ہے۔ دونوں اداروں کا مسئلہ ہمارے سر ڈال کر وزیرِ اعظم خود گھوم رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کا بحران مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی صنعتوں کو تباہ کر رہی ہے۔
انھوں نے تجویز دی ہے کہ دونوں اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں سندھ حکومت کے لوگ بٹھا دیے جائیں تو ادارے کو معاملات ٹھیک کر دیں گے۔