اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی شخصیات کے بعد اہم ترین اپوزیشن لیڈر کی بھی برطانیہ یاترا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوں گے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان لندن میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ کریں گے اور اپنے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے۔
عمران خان لندن میں قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف 24 اپریل کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔ خیال رہے کہ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف اور مریم نواز پہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں۔