رحیم یار خان: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے آصف زرداری اور عمران خان کو ہم پیالہ اور ہم نوالہ قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ عمران خان وزیرِاعظم نہیں بن سکتے، اس منصب کو حاصل کرنے کیلئے نواز شریف بننا پڑتا ہے۔
حمزہ شہباز نے رحیم یار خان میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر کھل کر وار کئے۔ لیگی رہنما نے آصف زرداری اور عمران خان کو ہم نوالہ اور ہم پیالہ قرار دتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو مرضی کریں وزیرِاعظم نہیں بن سکتے۔
حمزہ شہباز نے اشاروں اشاروں میں صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے عمران خان کے دورہ لاہور کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ بھاٹی میں عمران خان کا کوئی استقبال کرنے والا نہیں تھا، 2018ء میں ان کی ساری وکٹیں گریں گی۔