کوئٹہ: (دنیا نیوز) آج صبح کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ جمال الدین افغانی روڈ پر آج صبح پیش آیا جہاں نامعلوم اسلحہ بردار 2 افراد پر دن دیہاڑے گولیاں برسا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جعفر اور محمد علی کے ناموں سے کی۔ واردات کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔