کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔ اس دوران ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی ہو گی۔