اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ کے طلبی کے نوٹس کے جواب میں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیا۔ مہینوں سے لندن میں زیرِ علاج سابق وزیر کو گردن کے مہروں اور دل کا مرض بتایا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی آزمائشی بنیادوں پر فزیو تھراپی کی جا رہی ہے، مزید چھ سے آٹھ ہفتے میں طبعیت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے گا۔ سابق وزیرِ خزانہ کا ایک ماہ بعد دوبارہ طبی معائنہ ہو گا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو منگل کے روز ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میں جمع دو صفحات کی میڈیکل رپورٹ پر 26 اپریل کی تاریخ درج ہے۔