کراچی: پیپلز پارٹی کی پانی کی قلت، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کی تیاریاں

Last Updated On 16 May,2018 03:56 pm

ہٹڑی بائی پاس چوک پر کراچی، پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان کوجانے والے راستے کو بلاک کر دیا جائے گا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پراحتجاجی دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس سے پی پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

ہٹڑی بائی پاس چوک پر کراچی، پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان کوجانے والے راستے کو بلاک کیا جارہا ہے، دھرنے کے لیے اسٹیج کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ احتجاجی دھرنے کے لیے قومی شاہراہ پرہی قالینیں اوردریاں بچھائی جارہی ہیں۔ احتجاجی دھرنے کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پی پی کے کارکنان کی طرف سے ٹریفک کو بلاک کرنے کے سبب ٹریفک کی قطاریں لگنا شروع ہوگئیں ہیں۔ دھرنے کے مقام پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ دھرنے کا آغاز کچھ دیر بعد ہو گا جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔