اسلام آباد: (دنیا نیوز) رحمان ملک کا کہنا ہے ممبئی حملہ 'را' کا اسٹنگ آپریشن تھا، اجمل قصاب بھارت کا اپنا مہرہ تھا، اس لیے رسائی نہیں دی گئی، بھارت سےکہا ثبوت دیں، ہم کارروائی کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی، بھارت کو سوال بھیجے جس کا جواب نہیں آیا، ڈیوڈ ہیڈلے کے سنڈیکیٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا۔ انہوں نے کہا نان اسٹیٹ ایکٹر وہ ہوتا ہے جس کو حکومت کی پشت پناہی نہیں ہوتی، بھارت اسٹیٹ ایکٹرز پاکستان بھیج کر دہشتگردی کرتا رہا ہے۔
رحمان ملک نے کہا نواز شریف کے بیان سے افسوس ہوا، نواز شریف نے جو معافی تین ماہ بعد مانگنی ہے آج ہی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا آج میاں صاحب نے پہلی بارکلبھوشن کے خلاف بیان دیا، میاں صاحب قوم کے سامنے کہیں کہ غلطی ہوئی۔