پارلیمنٹ کی دوسری مدت مکمل ہونے پرعوام یوم تشکر منائے: جاوید ہاشمی

Last Updated On 31 May,2018 03:32 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما مخدوم جاوید ھاشمی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی دوسری بار مدت پوری ہونے پر عوام کو یوم تشکر منانا چاہیے، خواہش ہے کہ وزیر اعظم بھی اپنی مدت پوری کرے۔

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار سیاستدان پیشنگوئیاں کرتے تھے کہ پارلیمنٹ توڑ دی جائیگی، جوڈیشل مارشل لا لگ جائے گا۔ انکی سب امیدیں دم توڑ گئیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرنے دوں گا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں عمران کی پارٹی اور نواز شریف کو ہی نہیں نظام کو بھی بچانا چاہتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ جتنی قرادادیں پاس کرا لی جائیں انتخابات وقت پر ہی ہونگے۔ تحریک انساف نے خود وزیراعلی کا نام دیا لیکن شائد پھر کوئی اشارہ آیا تو واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی پر زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے والد نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں انکا کہنا تھا کہ 60 سالوں بعد یاد آ گیا کہ دریا خشک ہوگئے کیا دریا بیچنے والے ایوب خان کو کوئی پوچھنے والا تھا۔