اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انتخابات ہر صورت 25 جولائی کو منعقد ہونا چاہئیں، تاریخ بدلی تو ملک سے غداری ہو گی۔ نوازشریف نے قربانی دی ہے اس لئے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پانچ سال پارلیمنٹ کے پورے ہوئے ہیں، جنہوں نے بلوچستان اسمبلی توڑی وہ ہی باتیں کر رہے تھے آج حکومت ٹوٹ جائے گی، اپنا ٹائم پورا نہیں کر سکے گی لیکن جمہوریت نے اپنے پانچ سال پورے کیے۔ نوازشریف کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاناما میں پاکستان کے 400 لوگ شامل ہیں، آج کا دن بہت اہمیت کا حامل، اعزاز کا دن ہے۔ نوازشریف نے قربانی دی ہے ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، عام انتحابات ہر قیمت پر 25 جولائی کو ہونا چاہئیں، انتخابات کی تاریخ 25 کے بجائے 28 یا 30 جولائی ہوئی تو یہ پاکستان کے ساتھ غداری ہو گا۔