اٹک: (دنیا نیوز) موٹروے چھچھ انٹرچینج پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔
راولپنڈی سے پشاور جانے مسافر وین کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب موٹروے پر چھچھ انٹرچینج کے قریب پہنچ کر راولپنڈی سے پشاور جانے والے ٹرک نے مسافر وین کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس کے پیچھے لگے ہوئے سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ سے جھلس کر 8 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو بچوں، دو خواتین اور چار مردوں سمیت 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ہے۔