لاہور: ( روزنامہ دنیا) کراچی کے حلقہ این اے 245 میں امیدوار عامر لیاقت حسین کی جانب سے چھپائی گئی دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
الیکٹرانک میڈیا میں مسلسل تنازعات کی زد میں رہنے والے عامر لیاقت حسین نے دوسری شا دی کو چھپایا تاہم دنیا الیکشن سیل کی تحقیقات کے مطابق انہوں نے دوسرا نکاح کیا ہوا ہے۔ جو 5 مئی 2017 کو مفتی عبدالقادر نے پڑھایا۔ نکاح نامے میں دولہا کی رہائش پرائم بیچ ویو اپارٹمنٹ فلیٹ نمبر 210 کلفٹن کراچی جنوبی درج ہے جبکہ دلہن طوبیٰ انوار کی رہائش گلستان جوہر بلاک 2 ضلع شرقی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی دوسری شادی کی افواہیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ نکاح چھپانے کی غرض سے اسکی رجسٹریشن شہر کے تیسرے علاقے سپر مارکیٹ لیاقت آباد میں 12 روز بعد 17 جولائی 2017 کو کرائی گئی۔ عامر لیاقت حسین کا شناختی کارڈ نمبر 4230152990453 ہے انکی اہلیہ سیدہ طوبیٰ انوار نکاح کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کے خانے میں عامر حسین کا نام درج کراچکی ہے۔ سیدہ طوبیٰ کا پاسپورٹ نمبر سی ڈبلیو 5177142 ہے اور ان کا شناختی کارڈ نمبر 4210199077148 ہے۔
Dr. Amir Liaquat married Tuba Anwar.
— THE CHILL TRAITOR BRAT (@Shehrozzzzzzz) June 23, 2018
Nikah is Halal
But
Hiding that in the nomination papers is Dishonesty ...
Shameful pic.twitter.com/TbcAwCX6o7
سیدہ طوبیٰ نجی ٹی وی چینل میں چار سال تک اسسٹنٹ منیجر کوآپریٹو افیئرز کے طور پر منسلک رہ چکی ہیں۔ عامر لیاقت نے اپنی تنخواہ 54 لاکھ 621 روپے ظاہر کی ہے اور 2015 میں انکم ٹیکس کی ادائیگی 90 لاکھ 5 ہزار بتائی جبکہ 2017 میں انکم ٹیکس کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی ہے۔