کراچی: عسکری پارک میں جھولا گر گیا، ایک بچی جاں بحق، 16 زخمی

Last Updated On 16 July,2018 12:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرگیا، حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے، موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت زخمیوں کونکالا، چیف سیکریٹری کے حکم پر صوبے میں تمام پارکوں کے جھولے 3 روز کے لیے بند کر دیئے گئے۔

افسوسناک واقعہ پرانی سبزی منڈی کے قریب عسکری پارک میں اس وقت پیش آیا، جب لوگوں کی بڑی تعداد جھولا جھول رہی تھی۔ حادثے میں ایک بچی جان سے چلی گئی، بچوں اور خواتین سمیت 16 افرادزخمی ہوئے۔ انتظامیہ مدد کو نہ پہنچی بلکہ پارک میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا، حادثے کے بعد کمشنر کراچی بھی پہنچے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبے میں تمام پارکس کے جھولے 3 روز کے لیے بند کرنے کا حکم دیا۔