قصور: مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، ایک زخمی

Last Updated On 10 August,2018 12:10 pm

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، قصور میں چھت گرنے کا واقعہ رات تین بجے شیخ عماد گاؤں میں پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرنے سے 6 سالہ نسیم، 16 سالہ ماریہ اور 9 سالہ طاہر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے سے لاشوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا، جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین گھر کے باہر سونے کے باعث محفوظ رہے لیکن ان کی دنیا اجڑ گئی۔