صوابی: (دنیا نیوز) کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیر خان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو شہید بھائی کے مزار پر آنے سے روک دیا۔
صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیر خان نے منظور پشتین سے کہا کہ وہ ملک اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں اور پہلے کبھی کرنل شیر خان کے مزار پر نہیں آئے۔ انور شیر خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرستان گئے، جہاں پشتونوں سے ملاقات کی، سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں بھی دیکھ چکے ہیں، اس لیے وہ شہید کی قبر پر نہ آئیں۔
واضح رہے کہ منظور پشتین اتوار کو صوابی میں ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے کیلئے صوابی آیا ہے۔