انور مجید کیخلاف گھیرا تنگ ، 44 ارب کی ترسیل کے شواہد مل گئے

Last Updated On 16 August,2018 11:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے کیونکہ ایف آئی اے کو 44 ارب کی ترسیل کے شواہد مل گئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے اکاؤنٹس، 12 فیکٹریاں اور شوگر ملز سیل کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس میں پائی جانے والی رقم 44 ارب کے شواہد مل گئے ہینں جبکہ 100 ارب سے زائد کی ترسیل کے شواہد ملنے کا امکان ہے۔
جعلی اکاؤنٹس کے علاوہ اومنی گروپ کے خلاف بھی الگ سے تحقیقات ہونگی۔ جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے میں ہی منی لانڈرنگ کی دفعہ عائد کی جائے گی۔ انور مجید اور اسکے بیٹے کو 17 اگست کو کراچی کی مقامی عدالت پیش کیا جائے گا اور عدالت سے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔