جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ،زرداری , فریال پیش نہ ہوئے

Last Updated On 06 August,2018 10:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 29 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب کی منی لانڈرنگ کے معاملےپر عدالت میں پیش کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کر لی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے 10 سے زائد سیاسی اور اہم شخصیات کے نام کیس سے وابستہ ہیں جبکہ کئی اہم کنٹریکٹرز بھی کیس سے وابستہ ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔

تفتیش میں فیڈل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بینکنگ اور اکاؤنٹس ایکسپرٹس کی مدد لینے پر غور شروع کر دیا ہے اور ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے کئی اہم اداروں سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بار بار بلانے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پیش نہ ہوئے۔ عدالت میں پیشی کے بعد مزید مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں فارنزک رپورٹ کو حتمی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔