قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیرِ مملکت برائے داخلہ

Last Updated On 03 September,2018 07:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی بالاتر نہیں ہے۔

وزیرِ مملکت شہریار خان آفریدی کے زیرِ صدارت وزارتِ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ نے وزیرِ مملکت کو وزارتِ داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے مل کر کام کرنا ہے، تمام افسران عوام سےعزت سے پیش آئیں، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقربا پروری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے افسران کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، ائیرپورٹس پر انہیں عزت دی جائے۔

 

Advertisement