کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس میں کرپشن کا ایک اور ریفرنس، سابق آئی جی غلام حیدر جمالی مفرور جبکہ 6 سے زائد اے آئی جیز و دیگر ملزم نامزد ہو گئے۔ نیب کے مطابق ملزمان پر سرکاری خزانے کو 15 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
سندھ پولیس میں کرپشن ایک اور ریفرنس آ گیا۔ احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی مفرور، سابق اے آئی جیز تنویر احمد طاہر، فدا حسین شاہ، کامران راشد، فیصل بشیر میمن، سرمد مدحت حسین اور علی اصغر سمیت دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس
کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کی شکایت بنایا گیا۔
نیب کے مطابق ملزمان پر سرکاری خزانے کو پندرہ کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ پولیس فیڈنگ فنڈ کی مد میں کرپشن اور اہلکاروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔
نیب کے مطابق ملزمان نے پولیس گاڑیوں کی مرمت کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے من پسند افراد کو فراہم کئے۔