فرعون بنے''کلرک بادشاہ'' کی انسانیت سوزحرکت پر وزیرتعلیم سندھ کا نوٹس

Last Updated On 07 October,2018 03:24 pm

ہالہ: (دنیا نیوز) ہالہ میں ڈگری کالج کے کلرک نے فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کا فارم لینے کیلئے آنے والے شخص سے تضحیک آمیز سلوک کیا، پرنسپل کو شکایت لگانے پر زیرتعلیم بچوں کو نکلوانے کی دھمکی بھی دی جس پر غریب باپ پاؤں پکڑ کر معافی مانگنے پرمجبور ہو گیا۔ دنیا نیو زکی خبر پر وزیرتعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا، کلرک معطل کر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل کو طلب کر لیا.

ہالہ نیوسعید آباد کے ڈگری کالج طالب المولیٰ کےعملے کی من مانیاں حد سے بڑھ گئیں، بیٹی کا فارم حاصل کرنے والے باپ سے کالج سٹاف نے تضحیک آمیز سلوک کیا جس کی وڈیو دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ہالہ میں ظفراللہ نامی شخص اپنی بیٹی کا ایم اے فائنل کا فارم حاصل کرنے کیلئے کالج آیا جس کے دوران سبجکیٹ معلوم کرنے پر کالج کلرک طیش میں آگیا۔
کالج پرنسپل کو شکایت کرنے پر تمام سٹاف یکجا ہوگیا اور ظفراللہ سے کہا کہ تم نے ہماری بے عزتی کروائی ہے، پرنسپل کو کیوں بتایا۔ کلرک نے غضبناک ہوتے ہوئےکرسیوں کو لاتیں ماریں اورلوگوں کے سمجھانے بجھانےپر بھی کسی کی ایک نہ سنی۔م

تاثرہ شخص ظفراللہ نے بتایا کہ اسکے دو بیٹے اور بیٹی کالج میں زیر تعلیم ہیں ان کو کالج سے نکلوانے کی دھمکی دی۔ کلرک نےپیر پکڑکر معافی مانگنے پر مجبورکیا۔ کالج پرنسپل نے موقف اختیار کیا کہ مجھے معاملے کا بتایاگیا تو ظفراللہ اور سٹاف کی صلح کروادی۔  دنیا نیوز کی خبر پر وزیرتعلیم سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کلرک کو معطل کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل کو طلب کر لیا۔