صفر کے چاند کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

Last Updated On 10 October,2018 05:09 pm

اسلام آباد: ( آن لائن )صفر 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق صفر کا چاند آج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔