اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتل پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں مکمل امن تک اتحادی افواج کا انخلا نہ ہو۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور ڈاکٹر منان وانی سمیت سات افراد شہادت ک سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ننھی آصفہ کیساتھ زیادتی کے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن کا خواہاں ہے، حالات بہتر ہونے تک اتحادی افواج کا انخلا نہیں چاہتے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی بارڈر گارڈز کے اغوا کے معاملے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے بات ہوئی ہے، دونوں اطراف کے ڈی جی ایم اوز بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی اینٹی پائیریسی میرین فورس سے نکل چکا ہے۔ فورس میں شامل رہنے کے لیے وسائل مہیا نہیں کیے جا رہے تھے۔