لاہور: (دنیا نیوز) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی کو زائد بل. بھجوانے کا نوٹس لے لیا.
لیسکو مصطفی ٹاون سب ڈویژن کی جانب سے حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کو ڈھائی مرلے کے گھر پر 75 ہزار روپے کا بل بھجوایا گیا تھا. لیسکو چیف نے ایس ڈی او مصطفی ٹاون کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا.
لیسکو انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی انکوائری کرنے کے بعد حبیب جالب کی بیٹی کا بل درست کرکے 22 ہزار کردیا گیا.. لیسکو انتظامیہ کے مطابق میٹر میں خرابی کے باعث اضافییونٹس کا بل بن گیا تھا اس میں کسی ملازم کی غلطی نہیں پائی گئی.