اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے ثانیہ نشتر کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ثانیہ نشتر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور ان کی تقرری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ماہر طب اور سماجیات ہیں اور صحت عامہ پر ان کا وسیع تجربہ ہے۔