کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن

Last Updated On 31 October,2018 07:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور زور طلب خان کے شناختی کارڈ پر کراچی اور بونیر سمیت پانچ اکاؤنٹ کھولے گئے۔

کروڑوں کی کہانی پرانی ہو گئی، رکشہ والے کے اکاؤنٹ سے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن، کراچی اور بونیر میں اکاونٹ کھولے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق زور طلب خان کے ایک اکاؤنٹ سے چار ارب چالیس کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی، رکشہ ڈرائیور کے قومی شناختی کاڑڈ پر سالار انٹر پرائزز کے نام پر پانچ اکاؤنٹ کھولے گئے تھے۔

ایف بی آر نے رکشہ ڈرائیور زور طلب خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سبزی منڈی کا رہائشی ہے جس کے جعلی اکاؤنٹ سے سالار انٹرپرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا۔

سالار انٹر پرائزز اور سالار مائننگ کے ذریعے پانچ بینکوں سے ٹرانزیکشن ہوئیں۔ رکشے والے کا اکاؤنٹ عمار خان نامی شخص استعمال کرتا رہا۔ ایک برانچ سے چار ارب ساٹھ کروڑ اور دوسری سے تین ارب ساٹھ کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔