کراچی: (دنیا نیوز) خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور اور سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیرپور کے علاقے ببرلو قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے، جنہیں سول ہسپتال خیرپور اور سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت بس ڈرائیور مقبول خالدی اور کمال دین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس صادق آباد سے کراچی جا رہی تھی، امدادی کارروائیوں میں شامل ایدھی ایمبولینس الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔